اسٹونیا کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس سے احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روسی فضائیہ کی جانب سے نیٹو ملک اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں.
اسٹونیا کے وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ روسی جہاز ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے اور12منٹ کی پرواز سے فن لینڈ میں داخل ہوئے۔
ایسٹونیا نے روسی فضائیہ کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھما دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی جہاز نے فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد کسی قسم کا ریڈیو رابطہ نہیں کیا۔
وزیر خارجہ مارگوس نے بتایا کہ روسی جہاز پہلے ہی رواں سال چار مرتبہ ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، آج ایک ساتھ تین جنگی جہازوں کا ہماری فضائی حدود میں داخل ہونا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرار داد مسترد