فلم’’ عاشق رنگ رنگیلے ‘‘کی آمدن کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دینے کااعلان

 سیلاب کی وجہ سےریلیزمؤخرکی گئی ،جلد نئی تاریخ کااعلان کریں گے،ریاض ملک اورنسیم وکی کی پریس کانفرنس

Sep 19, 2025 | 15:06:PM
فلم’’ عاشق رنگ رنگیلے ‘‘کی آمدن کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دینے کااعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم’’ عاشق رنگ رنگیلے ‘‘کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا۔
  فلم’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کے پروڈیوسر ریاض ملک نےمعروف اداکاروہدایت کار نسیم وکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فلم ’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کی نمائش پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے ،اس فلم کی 25 فیصد آمدن سیلاب زدگان کی امداد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کرتاہوں۔
 اداکار نسیم وکی نے اس موقع پرکہا کہ فلم مکمل ہوچکی ہے اور ریلیز کے لئے تیار تھی لیکن سیلاب کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنا پڑا ہے، جلد ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو’’گھر کا گند‘‘ اٹھا کر دینے والوں پر بشریٰ انصاری کی کڑی تنقید
فلم ’’عاشق رنگ رنگیلے‘‘ کے نمایاں فنکاروں میں نسیم وکی،افتخار ٹھاکر، قیصر پیا،ہنی شہزادی،آئمہ خان،عباس اشرف ،حمزہ شفیق ،بشریٰ گلفام ،دعا خان،ریاض ملک، وکی کوڈواورامجد رانا شامل ہیں۔