شہریوں کو گاڑی کی فزیکل انسپکشن کیلئےایکسائز دفاتر نہیں جانا پڑے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( علی ساہی)شہریوں کو اب گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے لئےایکسائز دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کاکہناہے کہ شہریوں کو اب گاڑی کی فزیکل انسپکشن کے لئےایکسائز دفاتر نہیں جانا پڑے گابلکہشہری گاڑی کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے موقع پر تصاویر اپلوڈ کریں گے،سسٹم میں فرنٹ بیک اور چیسیز کی تصاویر اپلوڈ کریں گے۔
ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کے مطابق تصاویر اپلوڈ کرنے کے بعد ہی انسپکٹر اور ای ٹی او کے فیز پر منظوری کےلئے جائیں گی،اس سے قبل روزانہ سینکڑوں گاڑیاں فزیکل انسپکشن کے لئے ایکسائز کے دفاتر میں آتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بھی یکم اکتوبر سےای ٹکٹنگ کا نظام نافذ،آگاہی مہم جاری
رضوان شیروانی کے مطابق تمام نمبرز اب ایڈوانس نمبرز کےطور پر خریدے جاسکیں گے،ای آکشن میں نہ خریدے جانے والے نمبرز پہلے لیفٹ اوور کےطور پر بنیادی قیمت پر خریدے جاسکتے تھے،اب نمبر کی خریداری کےلئے ایڈوانس پی ایس آئی ڈی بنا کر نمبر خریدا جاسکے گا،یکم ستمبر سے نئے سسٹم پر منتقلی کے بعد سسٹم میں خامیاں آرہی ہے جن پر قابو پانے کےلئے آئی ٹی کی ٹیم تشکیل دےدی گئی ہے۔