ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟

Sep 19, 2025 | 09:13:AM
ایشیا کپ، سپر 4 میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ کب؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 میں گروپ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے جو دفاعی چیمپیئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تاہم ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔

اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

سپر 4 مرحلہ ’راؤنڈ رابن‘ طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

 پوائنٹس سسٹم وہی رہے گا یعنی کہ جیت پر 2 پوائنٹس اور میچ نتیجہ خیز نہ رہنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ ملے گا، اگر پوائنٹس برابر ہوں تو نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

دبئی میں شروع ہونے والے اس مرحلے کے پہلے میچ میں 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ اگلے ہی روز یعنی 21 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، نئے سکالرشپ پروگرام کا اعلان 

پھر 23 ستمبر کو ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا میدان میں اتریں گے دوسری جانب 24 ستمبر کو دبئی میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا، جبکہ 25 ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

سپر 4 مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جس میں بھارت اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔