عاطف اسلم کی گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ سیریز میں انٹری

Sep 19, 2021 | 11:51:AM
عاطف اسلم
کیپشن: عاطف اسلم کی ڈرامہ سیریز میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)عالمی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گلوکاری کے بعد اب ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  گلوکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جوکہ اُن کے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ہے،عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو بڑی خوشخبری دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

اپنے ویڈیو پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر موجود ہوں۔‘اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہاں! میں ایک ڈرامہ سیریل کر رہا ہوں اور مجھے آپ کی دُعاؤں کی ضرورت ہے۔‘

 یہ بھی پڑھیں:    لال مسجد کےسابق خطیب پر دو مختلف مقدمات درج