سویڈن: سینما گھروں کا یہودی فلمیں دکھانے انکار

Oct 19, 2025 | 09:11:AM
سویڈن: سینما گھروں کا یہودی فلمیں دکھانے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سویڈن کے سینما گھروں نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر یہودی فلمیں دکھانے سے انکار کردیا، یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں ہونے والا یہودی بین الاقوامی فلم فیسٹیول اس وقت منسوخ کرنا پڑا جب شہر کے تمام سینما گھروں نے  سکیورٹی خدشات کے باعث فلموں کی نمائش سے انکار کر دیا۔

فیسٹیول اولا ٹیڈن کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تجارتی اور آرٹ ہاؤس سینما گھروں کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ کچھ سینما گھر سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دے رہے ہیں،فیسٹیول اولا ٹیڈن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کو یہودی فلمیں دکھانے میں کیا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ یہودی فلم فیسٹیول 29 نومبر سے 2 دسمبر تک ہونا تھا جو سویڈن میں یہودی زندگی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر رکھا گیا تھا، جس کے لیے مالمو سٹی کونسل نے 1لاکھ 60ہزار کرونر اور علاقائی ثقافتی انتظامیہ نے ہزار کرونر کی فنڈنگ دی تھی۔

یاد رہے کہ سویڈن حکومت نے مئی 2025 میں ایک 10 سالہ قومی منصوبہ منظور کیا تھا جس کا مقصد یہود مخالف تعصب کے خاتمے اور یہودی ثقافت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔