سونا پھر مہنگا،قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا،ایک تولہ سونا 1350 روپے مہنگا ہوگیا۔
ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی،10 گرام سونا 1158 روپے اضافے سے 1 لاکھ 28 ہزار 944 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 1590 روپے پر ہی برقرار،عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہوکر 1635 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر اور درہم مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔
دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ کے دعوے اور وعدے بھی بے سود ثابت ہوئے،ڈالر تگڑا، روپیہ مزید کمزور ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 219.71 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 29 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 220 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 219.71 روپے سے بڑھ کر 221 روپے پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق 6 کاروباری روز میں ڈالر انٹربینک میں 2 روپے 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات اچھے رہے ہیں۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قیمت چند پیسے بڑھی ہے، اس کی اصل قیمت کم ہے، جلد ہی ڈالر کی قیمت اصل ویلیو پر آجائے گی،وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے 4 دن میں 58 میٹنگز ہوئیں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اعلیٰ مینجمنٹ سے میٹنگز ہوئیں۔میاں نواز شریف سے ہونے والی ہر بات پبلک سے کرنے کی نہیں ہوتی،دوران ملاقات میاں صاحب سے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔