امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،تمام مسافر محفوظ

Oct 19, 2021 | 22:00:PM
ٹیکساس میں طیارہ حادثہ
کیپشن: امریکی ریاست ٹیکساس میں طیارہ گرکر تیاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافرطیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔معجزاتی طور پر طیارے میں سوار 21افراد محفوظ رہے ۔ایک مسافر زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ اڑان بھرنےکےبعد بروکشائرایئرپورٹ کےپاس  گیا۔ گرنےکےبعد طیارےمیں آگ بھڑک اٹھی، امریکی  ٹی وی چینل کے مطابق آگ کےشعلے اتنے بلند تھے کہ میلوں دور سے دیکھے جاسکتے تھے۔فیڈرل ایوی ایشن کی انتظامیہ کے مطابق ہاسٹن ایگزیکٹو ایئر پورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ میکڈونل ڈوگلاس ایم ڈ ی ستاسی  طیارے نے ہوسٹن سے اڑان بھری تھی ۔ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :