کترینہ سے شادی۔۔ وکی کوشل نےاہم بات سے پردہ اٹھا دیا

Oct 19, 2021 | 14:05:PM
وکی کوشل نے کترینہ سے شادی بارے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: کترینہ کیف وکی کوشل فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کے بارے میں ان کے ہونے والے شوہر وکی کوشل نے تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے ہونے والے شوہر وکی کوشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کترینہ سے منگنی کی خبر  دوستوں نے پھیلائی تاہم میں بہت جلد منگنی کروں گا لیکن صحیح وقت آنے پر اور وہ وقت جلدی آئے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بالی ووڈ میں یہ خبریں عام تھیں کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے خفیہ منگنی بھی کرلی ہے جس میں صرف قریبی دوست شریک تھے اور اب دونوں اداکار شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی 5 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بطور ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلوکاردلیر مہندی کا محمد ﷺ کے لئے نذرانہ عقیدت