گلوکاردلیر مہندی کا  حضرت محمد ﷺ  کے لئے نذرانہ عقیدت 

Oct 19, 2021 | 13:09:PM
دلیر مہندی نے نبی کریم کو نذرانہ پیش کیا
کیپشن: دلیر مہندی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سکھ گلوکار دلیر مہندی نے 12 ربیع الاوّل کی مناسبت سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1 منٹ اور 53 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شیئر کی۔

 ویڈیو کے آغاز میں وہ سکھ شاعر مہندر سنگھ کا مشہور کلام پڑھتے ہیں جس کے الفاظ ایسے ہیں۔

عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں
اس شعر کے بعد وہ خصوصی طور پر پڑھا گیا اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔

دلیر مہندی نے اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئےمسلمانوں کو عیدمیلادالنبیؐ کی مبارکباد بھی دی۔