وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو جلد ہٹایا جا رہا ہے،دوستین ڈومکی کا دعویٰ

Nov 19, 2025 | 22:25:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو جلد ہٹایا جا رہا ہے،دوستین ڈومکی کا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما دوستین ڈومکی  نے دعویٰ  کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو جلد ہٹایا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا،موجود وزیراعلیٰ نے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو مایوس کیا ہے۔

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی لیاقت لہڑی کا کہنا ہے کہ اکثریت وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی چاہتی ہے،چاہتےہیں پارٹی سے کوئی نیا وزیراعلیٰ سامنے آئے۔

ایسا وزیراعلیٰ جو بلوچستان کے مسائل سے واقف بھی ہو اور حل کی کوشش کرے، ہم تمام دوست بیٹھ کر مشاورت کررہے ہیں کہ ایسا وزیر اعلیٰ لائیں۔

یہ بھی پڑھیں :ججز ٹرانسفر کیس میں انٹرا کورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر