ججز ٹرانسفر کیس میں انٹرا کورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)وفاقی آئینی عدالت ججز ٹرانسفر کیس میں انٹرا کورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عامر فاروق ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ رائے دے چکے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے،پانچ رکنی آئینی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی درست قرار دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :جمعرات کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا