جمعرات کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکی پیشگوئی کردی۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے ۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم پشاور،صوابی،مردان،ڈی آئی خان اور گردونواح میں رات/صبح کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہنے کا امکانہے جبکہ لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،جہلم،فیصل آباد، ساہیوال،ملتان،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح / رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کی توقع ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی06،لہہ ، گلگت منفی03، بابوسر منفی02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں : الرٹ: کھانسی کا یہ شربت استعمال نہ کریں!