وزیر معدنیات اور سرکاری حکام خوفناک طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے, ویڈیو وائرل

Nov 19, 2025 | 21:30:PM
وزیر معدنیات اور سرکاری حکام خوفناک طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے, ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افریقی ملک کانگو میں وزیرِ معدنیات اور اعلیٰ سرکاری حکام کو لے جانا والا چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چارٹرڈ طیارے میں وزیر معدنیات لوئس واٹم کبامبا اور اہم ترین 20 سرکاری حکام موجود تھے۔

طیارے نے کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے اُڑان بھری تھی اور لوالابا صوبے پہنچا تاہم کولوویزی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔

افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینس کو طلب کیا گیا، دیگر پروازیں معطل کردی گئیں،دیکھتے ہی دیکھتے طیارے کے عقبی حصے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے طیارے کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا، سیاہ دھواں بادلوں کو چھو رہے تھے۔

طیارے کے عملے نے مسافروں کو بحفاظت نکالا، وزیر معدنیات سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں جنھیں طبی معائنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی،فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :جمشید دستی کی ایف آئی آر خارج کرنے کی سماعت،پیکا ایکٹ دفعات کا ریکارڈ طلب