پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی،اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے شرکت کی،اجلاس میں ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔
شرکاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔
شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جمعرات کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا