پاک بحریہ کابڑا آپریشن،130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں

Nov 19, 2025 | 19:12:PM
پاک بحریہ کابڑا آپریشن،130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں
کیپشن: پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن ، 130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے  130 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔

پاک بحریہ کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا،انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی،یہ انسداد منشیات آپریشن گذشتہ دو ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے ۔

پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛  ضمنی الیکشن این اے 129،حکومتی ٹیلی فونک سروے  کے  ابتدائی اعدادوشمار سامنے آگئے