ضمنی الیکشن این اے 129،حکومتی ٹیلی فونک سروے کے ابتدائی اعدادوشمار سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)حکومت کی جانب سے این اے 129 میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کیلئے کالز کے ذریعے عوامی سروے کیا گیا ۔اس کے لیے حکومت نے کالز سنٹر کی مدد سے سروے کیا ۔کالز سنٹر کے سروے پر ابتدائی اعدادوشمار سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 سروے کے لیے 50 ہزار سے زائد فون کالز کیں گئیں ۔حکومتی سروے میں سرکاری منصوبوں سے مستفید افراد سے بھی براہ راست رابطہ کیا گیا ، حکومتی منصوبوں سے مستفید افراد سے اپنے امیدوار کے لیے ووٹ بھی مانگا گیا ۔سروے کے ذریعے شہریوں سے ترقیاتی منصوبوں پر رائے بھی لی گئی۔ذرائع کے مطابق سروے میں زیادہ تر رابطہ حکومتی منصوبوں سے مستفید شہریوں سے کیا گیا ۔مستفید افراد سے حکومتی کارکردگی پر سوالات بھی کیے گئے ۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی منصوبوں پر زیادہ تر ووٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔عوام نے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان، اور ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی ۔۔عوامی رائے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے منصوبوں سے فائدہ ہوا، ووٹ دیں گے۔این اے 129 میں سروے کے لیے 50 ہزار سے زائد کالز کیں گئیں۔سروے میں 37 ہزار سے زائد شہریوں نے کال اٹینڈ نہیں کی ۔50 ہزار کالز میں 9 ہزار افراد پی ایم ایل این کے ووٹرز تھے ۔این اے 129 کے سروے میں 2 ہزار سے زائد افراد نے کال ڈراپ کی ۔حکومتی فون کالز سروے میں ایک ہزار سے زائد ووٹرز دیگر جماعتوں کے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم ’’دھرندر ‘‘ میں پاکستانی پرچم، رنویر سنگھ مشکل میں پڑگئے