ملائیکہ اروڑا نےسوشل میڈیا ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا،ویڈیو وائرل

Nov 19, 2022 | 12:37:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملائیکا اروڑا نےسوشل میڈیا ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے لباس، عمر اور ذاتی زندگی کی مصروفیات پر تبصرے کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ان دنوں پر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والےصارفین کو  جواب دینے کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملائیکا نے اپنے نئے شو ’موونگ ان ود ملائیکا‘ کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ اس ویڈیو کلپ میں ملائیکا نے ان لوگوں کو جواب دیا جو ان کی عمر، ان کی نجی زندگی اور لباس پر تبصرے کرتے ہیں۔ ملائیکا نے ویڈیو میں کہا کہ اب وہ لوگوں کو ان کے بارے میں بات کرنے کے لیے کچھ نیا دینا چاہتی ہیں۔ ان کی اس پرومو ویڈیو کو ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا جبکہ کچھ پھر بھی باز نہ آئے ٹرولنگ کرتے رہے۔  ملائیکا کا یہ شو او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے ہے جبکہ اداکارہ کا اس شو کے ذریعے ہی اس پلیٹ فارم پر ڈیبیو ہوگا۔

 اپنی ویڈیو میں ملائیکا نے خود کو ایسی خاتون کے طور پر متعارف کروایا جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرنا پسند کرتا ہے۔ اس میں وہ کہتی ہیں ’کچھ بھی کرو، لوگ بات کرتے ہیں۔ میری علیحدگی ہوئی، یہ بریکنگ نیوز ہے۔ میں آگے بڑھتی ہوں تو افرا تفری مچ جاتی ہے۔‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوتی ہوں تو مجھے ٹرول کیا جاتا ہے، چہل قدمی کرتی ہوں تو مجھے ٹرول کیا جاتا ہے۔ ملائیکا بتاتی ہیں کہ لباس کو لے کر کہا جاتا ہے ’میڈم گھر پر رہیں، یہ سب کرنے کی عمر نہیں ہے۔‘ 

ٹرولنگ کا جواب بھی وہ اسی ویڈیو میں دیتی ہیں اور کہتی ہیں ’بلاشبہ میں جوان نہیں ہورہی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کیا چیز بوڑھی ہورہی ہے؟ یہ تبصرے بوڑھے ہورہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔