العلومی کریم نے بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو دھول چٹا دی

Nov 19, 2022 | 11:34:AM
العلومی کریم نے بھارتی ایم ایم اے فائٹر کو دھول چٹا دی
کیپشن: العلومی کریم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے مشہور مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر،العلومی  کریم نے میٹرکس فائٹ نائٹ (ایم ایف این) میں اپنے بھارتی حریف دھرو چودھری کو شکست دے کر بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

ایم ایف این(MFN) گزشتہ رات دبئی میں ہوا جس میں دنیا بھر سےفائٹر ز شریک ہوئے۔ بینٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے دھرو کے خلاف العلومی کی لڑائی  ایک اہم میچ تھا کیونکہ دونوں پڑوسی ممالک کے فائٹر ز نےایک دوسرے سے مددمقابل ہونا تھا۔

دونوں فائٹر ز کے درمیان میچ شروع ہونے کے چند منٹوں میں ہی ختم ہو گیا کیونکہ الومی نے میچ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے حریف کو ناک آؤٹ کرکے بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔