امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے، انٹربینک میں 3 پیسے سستا ہوگیا

May 19, 2026 | 19:36:PM
امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے، انٹربینک میں 3 پیسے سستا ہوگیا
کیپشن: امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 9 پیسے، انٹربینک میں 3 پیسے سستا ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)امریکی ڈالر کی اُڑان میں ایک مرتبہ پھر تنزلی ہوئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے جبکہ انٹر بینک میں 3 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن  کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستاہوکر 279.65 روپے  کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 3 پیسے اضافے سے 326.96 روپے کا ہوگیا  ۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے مہنگاہوکر 376.48 روپے جبکہ یو اے ای درہم 76.69 روپے  پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 6 پیسے سستاہوکر 74.91 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں امریکی  ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ، اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 278.60 روپے سے کم ہوکر 278.57 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے