وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی ہلچل بڑھ گئی!اپوزیشن نے بڑا اعلان کر دیا
علاوہ ازیں، وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔