مرغی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ ہوسکا، گوشت مہنگا فروخت ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احسن عباسی )شہر قائد میں مرغی کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عوام کو مہنگے داموں مرغی خریدنی پڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور گوشت 560 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔
اسی طرح زندہ مرغی بھی سرکاری نرخ کے برعکس 490 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، جس سے پرائس کنٹرول سسٹم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرائس میکانزم کے تحت ریٹس جاری کیے جانے چاہئیں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مناسب قیمتیں مل سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’ معتبر نام‘‘ پنکی کیس میں سنسنی بڑھ گئی
اس حوالے سے ملک ظریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ منافع اور اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے تاکہ کاروبار متاثر نہ ہو۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے کے باوجود مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سے مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔