پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام بھی ہیں: آئی جی سندھ 

May 19, 2026 | 14:35:PM
پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام بھی ہیں: آئی جی سندھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ پنکی کے کیس میں کئی معتبر نام بھی ہیں، پنکی کے کاروبار میں بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انمول عرف پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ اس پر فلم بن جائے، پنکی زیادہ لاہور میں رہتی تھی۔

جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں کی من مانی ختم، فیسوں سے متعلق اہم خبر

انہوں نے کہا کہ جو منشیات کا کام کر رہے ہیں، انہیں نہیں بخشیں گے، منشیات کے خلاف کوششیں کرنا ہر شہری کا کام ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، آپ انہیں معلومات فراہم کریں، شہری کورٹ میں گواہی دینے کے لیے آئیں، منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے۔

جاوید اوڈھو نے کہا کہ بینکنگ معاملات میں ایف آئی اے کو شامل کر لیا ہے، درست ہے کہ یہ ایک اکاؤنٹ نہیں اور بھی ہو سکتے ہیں، پنکی پر بہت سے کیسز ہیں، اے این ایف کے کیسز ہیں، پنکی کو جو مناسب ہے وہی سیکیورٹی دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 50 کروڑ روپے سے زائد ہم نے چالان سے جمع کیے، ارادہ قانون کی پاسداری کرانا ہے، نمبر پلیٹ ٹیمپرنگ پر ہم کارروائی کریں گے۔