اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر بھی سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہےجبکہ انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس پر آ گیا،آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 309 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 57 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کی انٹری!بادل بھی جم کر برسیں گے،اہم پیشگوئی