ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان

May 19, 2026 | 10:50:AM
 ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل، آج سے بارشوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگیا جس کے باعث آج سے 23 مئی تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور مردان میں بارش متوقع ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے اور سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔ آج شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ

ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث آئندہ چند روز کے دوران موسم میں تبدیلی متوقع ہے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔