پینٹا گون نے ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی

May 19, 2026 | 00:18:AM
پینٹا گون نے ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی
کیپشن: پینٹا گون نے ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی شروع کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکہ اور اسرائیل  کی جانب سے ایران پر حملوں کے لیے دوبارہ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) اس امکان کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری آئندہ دنوں میں دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا اور اسرائیل گزشتہ ہفتے سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں، گزشتہ ہفتے سے جاری یہ تیاریاں جنگ بندی کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تیاریاں ہیں اور ایران کے خلاف کارروائیاں ممکنہ طور پر رواں ہفتے شروع ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ایران کے اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر قبضہ کرنے کے لیے اسپیشل فورسز کی کارروائی کا بھی فیصلہ کرسکتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ یہ مواد جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔

اخبار نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی امریکی فوجیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے اور امریکا میں پہلے ہی غیر مقبول اس جنگ کے حوالے سے عوامی حمایت کو مزید متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کا سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان