ٹی ٹوئنٹی سیریز؛پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیا شیڈول فائنل نہ ہوسکا

May 19, 2025 | 18:52:PM
ٹی ٹوئنٹی سیریز؛پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نیا شیڈول فائنل نہ ہوسکا
کیپشن: پاکستان اور بنگلہ دیش میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتازشگری)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا نیا شیڈول تاحال فائنل نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرکے سیریز کے حوالے سے مختلف آپشنز بتادیں،بی سی بی نے پی ایس ایل کے فورا ًبعد 27 مئی کو لاہور سےسیریز شروع کرانے کی تجویزدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی فیصل آباد سٹیڈیم سے 27 مئی سے سیریز شروع کروانا چاہتا ہے۔

پی سی بی نے بنگلہ دیشں کرکٹ بورڈ کو عید الضحیٰ سے قبل سیریزمکمل کرنے کی یقین دھانی کرادی۔

دوسرے آپشن میں27 کو پہلا،29 کو دوسرا اور لاہور کے شیڈول کے مطابق 30 مئی کو تیسرا میچ رکھنےکی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ تیسرے آپشن میں سیریز میں پانچ کی بجائے تین میچز کروانے کی تجویزدی گئی ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کو 5 جون تک ختم کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی کیا اب بھی تحریک انصاف  کیساتھ ہیں؟ پارٹی میں اہم عہدہ ملنے پر اداکار  نے کیا جواب دیا؟خود ہی بتا دیا