حمزہ علی عباسی اب پی ٹی آئی کیساتھ نہیں؟پارٹی میں اہم عہدہ ملنے پر اداکار نے کیا جواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کے معروف اداکار و ماڈل حمزہ علی عباسی نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) میں اپنے کردار اور سیاست سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔
حال ہی میں پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کئی موضوعات پر گفتگو کی،حمزہ نے کہا کہ میں صرف ایک تحریک کا حصہ تھا، میں نے کبھی بھی سیاست کو بطور کیرئیر نہیں اپنایا تھا، مجھے جب عمران خان نے پی ٹی آئی کا ثقافت سیکرٹری مقرر کیا تو میں نے اس وقت بھی انہیں منع کیا تھا، میں نے انہیں بتایا تھا کہ مستقبل میں، میں سیاست میں نہیں آؤں گا،پوڈکاسٹ کے دوران میزبان کے سوال کے جواب میں حمزہ علی عباسی نے موجودہ سیاسی حالات پر مشورہ اور اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملات بہت آگے چلے گئے ہیں، جیل جانے والے اور عمران خان کو جیل بھیجنے والوں کو اب ایک دو دو قدم پیچھے ہٹنا چاہیے، کچھ چیزیں مان کر اور کچھ باتیں منوا کر ان معاملات میں سداھار لانا لازمی ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ ملک کے حالات تاحال بہتر ہیں مگر یہ خراب بھی ہو سکتے ہیں، حالات میں مستقل سدھار لانے کےلیے سب کو مل کر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے والی بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ قتل کیس میں گرفتار