روپے کی بے قدری جاری،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

May 19, 2025 | 17:56:PM
روپے کی بے قدری جاری،ڈالر پھر مہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر11 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 281.66 روپے سے بڑھ کر 281.77 روپے پر بند ہوا۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباؤ دیکھا گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 281.80 روپے ،یورو2.66 روپے اضافے سے 320.23 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.77 روپے مہنگا ہوکر 380.36   روپے  ،یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگا ہوکر 77.50 روپے، سعودی ریال بھی10 پیسے مہنگا ہوکر 75.80 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا۔۔۔