20 منٹ میں افغان کڑاہی بنانے کا آسان طریقہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افغانی کڑاہی ایک مشہور ڈش ہےجو کہ پاکستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں بھی یکساں طور پر مقبول ہے۔
افغان کڑاہی بنانے میں زیادہ وقت بھی صرف نہیں ہوتا اور اگر اسے توجہ اور مکمل طور پر مصالحہ جات سے بنایا جائے تو کھانے والے انگلیاں چاٹتے نظر آتے ہیں۔
اس ڈش کو صرف 20 منٹ میں پکانے کا آسان طریقہ اجزا کے ساتھ ذیل میں درج ہے۔
اجزا:
مرغی کا گوشت300 گرام
ٹماٹر 3 عدد بڑے سائز کے (چوپ کئے ہوئے)
دہی پھینٹی ہوئی آدھی پیالی
ادرک اور لہسن پسا ہوا 1 چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچیں 1 چائے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
کُٹی ہوئی کالی مرچ1/4 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا 1/4 چائے کا چمچ
ہری مرچیں درمیانی باریک کٹی ہوئی 7 عدد
چکن کیوب1 عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ہرادھنیہ، لمبی لمبی باریک کٹی ہوئی ادرک سجانے کیلئے
پکانے کی طریقہ
کڑائی میں تیل گرم کرکے مرغی کو بھونیں، پھر لہسن ، ادرک، ہری مرچیں اور نمک ملا کر پھر بھونیں جب گوشت لال ہوجائے پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر تیل اوپر آنے تک بھونیں۔
پھر زیرہ، دہی، کالی مرچیں ، کیوب اورگرم مصالحہ ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں، تیار ہونے کے بعد ہرا دھنیا‘ادرک‘کُٹی ہوئی کالی مرچ‘ہری مرچیں شامل کر کے گرما گرم سرو کریں۔