ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، کشمیر اور گردونواح بارش متوقع

May 19, 2023 | 21:51:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، کشمیر اور گردونواح بارش متوقع
کیپشن: سورج کا پارہ ہائی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، تاہم کشمیر اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گاصو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی /وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کیلئے اچھی خبر!پاکستان اور روس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
ادھر بلوچستان کے بھی بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا،تاہم دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا