پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی رہائی کے بعد پھر گرفتار

May 19, 2023 | 19:51:PM
پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی رہائی کے بعد پھر گرفتار
کیپشن: محمد خان بھٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کوپھرسے گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کوجہلم سے رہائی کے بعد گرشتہ روز گرفتار کرکے آج گوجرانوالہ پیش کیا، ملزم کواینٹی کرپشن حکام نے سینئرسول جج کی عدالت میں پیش کیا تو فاضل عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کاحکم دے دیا۔
اینٹی کرپشن حکام ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن نے محمد خان بھٹی کوآج نئے مقدمہ میں پھرسے گرفتارکرلیا،محمد خان بھٹی پرمقدمہ پھالیہ کھمب کلاں کے رہائشی بختیاراحمدکی مدعیت میں درج کیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمدخان بھٹی نے سابق ایم پی اے ساجدبھٹی ،ایکسین رانااقبال اورایس ڈی او مدثرنزیدکے ساتھ بوگس مرمت کے ٹھیکے کئے،چارسڑکوں کے مرمتی ٹھیکے میں 50لاکھ کیش اورکروڑوں روپے خوردبردکئے گئے۔
اینٹی کرپشن حکام ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی کرپشن محمد خان بھٹی کوگرفتاری کے بعد کل پھرعدالت پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کیلئے اچھی خبر!پاکستان اور روس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا