را کھی سا ونت کی بو نگیاں۔۔خو د کو ایشو ریا را ئے قرا ر دے دیا

May 19, 2021 | 18:27:PM
را کھی سا ونت کی بو نگیاں۔۔خو د کو ایشو ریا را ئے قرا ر دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی اداکارہ اور بگ باس کی میزبا ن راکھی ساونت نے خود کو بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق طوفان ’تاوتے‘ نے جہاں عام شہریوں کی زندگی تباہ کی تو وہیں بالی وڈ اسٹار بھی اس طوفان کی تباہی سے بچ نہ سکے۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’بھارت میں ویسے ہی آکسیجن کی کمی ہے اور اوپر سے اب اس طوفان نے ہمارے پودے اور درختوں کو بھی گِرا دیا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’ہم کیسے زندہ رہیں گے؟ جس پر صحافی نے کہا کہ ’خدا چاہتا ہے کہ ہم گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
صحافی کی بات کا جواب دیتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ ’خدا چاہتا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کو قبول کرتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں۔
اس  دوران ایک مداح نے راکھی ساونت کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میرے پاس مت آنا اور دور سے ہی تصویر لو۔راکھی ساونت نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’میں دور سے ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن قریب سے راکھی ساونت لگتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: 51 سا لہ سپر ماڈل بغیر شا دی ماں بن گئیں۔۔نو زائیدہ بچی کی ویڈیو بھی وا ئرل کردی