سعودی عرب پاکستان کو پھر ادھار تیل دیگا، منظوری پر اتفاق

May 19, 2021 | 12:40:PM
پاکستان سعودیہ سے ادھار تیل لے گا
کیپشن: پاکستان سعودیہ سے ادھار تیل لے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی عرب پاکستان کو پھر ادھار تیل دے گا جس کے لیے سالانہ 3 ارب ڈالر تک مؤخر ادائیگی کا اصولی فیصلہ ہوگیا ، طریقہ کار جلد طے کر لیا جائے گا ،وزیراطلاعات فواد چوہدی نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان نے توسیعی مدت کے لیے موخر ادائیگیوں پر سعودی آئل سہولت دوبارہ شروع کرنے کی نئی درخواست کی۔سعودی حکام نے اصولی طور پر منظوری پر اتفاق کیا ہے تاہم تفصیلات فریقین کے باضابطہ معاہدے پر ہی سامنے آسکیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے توسیعی مدت کے لیے ایس او ایف بحالی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہاں یہ تقریباً ہو چکا ہے، سعودی عرب کی آئل سہولت (ایس او ایف) کی بحالی کے لیے 3 سے 5 سال کی مدت کے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو آئندہ بجٹ میں سہولت ملے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل سعودی عرب نے 6 ارب ڈالرز کا مالیاتی پیکج مہیا کیا تھا جس میں 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہیں اور باقی 3 ارب ڈالرز سالانہ بنیاد پر مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کے لیے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    امریکا: سائبر حملہ، مختلف علاقوں میں تیل کی سپلائی معطل