بلوچستان کے وزیر خزانہ کی مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

May 19, 2021 | 09:30:AM
ناراض وزرا میں شامل ہوں مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا
کیپشن: ناراض وزرا میں شامل ہوں مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے وزارت سے مستعفی ہونے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے کہا کہ گزشتہ روز میرے حوالےسے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفی دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں ،کچھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:    بلوچستان کابینہ میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ۔۔سپیکراور ناراض وزرا کا مستعفی ہونے کا فیصلہ