حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مقدمہ درج

Mar 19, 2026 | 14:32:PM
حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر حکیم شہزاد پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملتان کےتھانہ راجارام میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ہونےوالی ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ میں بے اولاد ہوں،حکیم شہزاد نے دوائی کے نام پرمجھ سے 3 لاکھ 70 ہزار روپے بٹور لئے۔
 ایف آئی آر کےمطابق حکم شہزاد جعلی ویڈیو بنا کر بلیک میل کررہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

سوشل میڈیاانفلوئنسرحکیم شہزاد نے چندروزقبل ہی نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کی ہے،وہ اس سے قبل بھی اپنی شادیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں، چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:’’دھرندھر2‘‘کی ریلیز سے پہلے عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا
ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔
حالیہ شادی کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کا نام سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا، متعدد افراد نے اس شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔