بائیو سکیورببل بریک ہونے کا معاملہ،ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ چیئرمین تک پہنچنے سے پہلے ہی منظور

Mar 19, 2021 | 23:52:PM
بائیو سکیورببل بریک ہونے کا معاملہ،ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ چیئرمین تک پہنچنے سے پہلے ہی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس ایل 6 بائیو سکیورببل بریک ہونے پر پی سی بی میڈیکل کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ چیئرمین تک پہنچنے سے پہلے ہی منظور ہوگیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے استعفے سے لا علمی کا اظہارکیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم پرائیویٹ پریکٹس کونہیں چھوڑنا چاہتے۔چیئرمین پی سی بی فیکٹ فائیڈنگ کمیٹی پی ایس ایل میں بد انتظامی کا ذمے دار کا تعین کرے گی۔چیئرمین پی سی بی بغیر انکوائری کے سارا ملبہ ڈاکٹر سہیل سلیم پر ڈالنے کے مخالف ہیں۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ چیئرمین فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ کے بعد حتمی ذمہ دار کا تعین کرنے کے حق میں ہیں۔پی ایس ایل کا بائیو سکیور ببل ڈاکٹر سہیل سلیم نے ڈیزائن کیا تھا۔