ٹی 20 ورلڈکپ ۔۔پاکستان  کا بھارت میں شرکت کا معاملہ 

Mar 19, 2021 | 15:07:PM
ٹی 20 ورلڈکپ ۔۔پاکستان  کا بھارت میں شرکت کا معاملہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت  کے معاملہ پر بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو تحریری جواب دے دیا ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق   پاکستان کی تشویش پر بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو تحریری جواب دیا ،  بھارتی بورڈ  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں گے۔بھارت کے جواب کے بعد اب یہ معاملہ آئی سی سی میٹنگ میں اٹھایا جائے گا۔آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 31 مارچ اور یکم اپریل کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت میں ویزہ مسائل اور سکیورٹی پر آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔