فواد چودھری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوکونسلر کا الیکشن لڑ نے کا مشورہ دیدیا

Mar 19, 2021 | 11:38:AM
 فواد چودھری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوکونسلر کا الیکشن لڑ نے کا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو’ توہین ہوگئی‘ کے بھاشن آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چودھری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔ انہوں نے ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لئے شیئر کرائی۔