پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے،فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر کااشتعال انگیز بیان

Jun 19, 2026 | 15:48:PM
پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے،فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی وزیر کااشتعال انگیز بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا ہےکہ ہمیں پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے۔ 

لبنان  میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں کی جھڑپ میں ایک افسر سمیت 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا۔ 

بن گویر نے نے کہاکہ اسرائیل کو دنیا پر واضح کرنا چاہیے کہ اس کے شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، پورے لبنان کو جلایا جانا چاہیے اور ہر اسرائیلی ماں کے آنسو کے بدلے ہزار لبنانی ماؤں کو رونا چاہیے۔

 یہ بھی پڑھیں:لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں روکنے کے لیے امریکا دباؤ ڈالے: فرانس

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے،اب سخت ترین اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔