فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں بصارت سے محروم پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات 

Jun 19, 2025 | 22:59:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں بصارت سے محروم پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صائمہ سلیم کی بینائی سے محرومی کے باوجود سفارتی خدمات میں شاندار کامیابیوں پر آرمی چیف نے خراج تحسین کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صائمہ سلیم کی محنت، جذبے اور پاکستان کے مفادات کے فروغ میں خدمات کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ صائمہ سلیم کی استقامت اور عزم قوم خصوصاً معذور افراد کیلئے روشن مثال ہے،پاک فوج قومی ترقی میں معذور افراد کی شمولیت و سرپرستی کیلئے پرعزم ہے۔

صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں اپنی سفارتی سرگرمیوں اور چیلنجز پر آرمی چیف کو بریفنگ دی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی علاقائی عدم استحکام کی جڑ ہے۔

فیلڈ مارشل نے صائمہ سلیم کی عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کے مؤثر دفاع پر اظہارِ تحسین کیا،صائمہ سلیم نے اپنی ادبی تخلیقات بھی آرمی چیف کو پیش کیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ یہ ملاقات پاکستانی قوم کی غیر معمولی صلاحیتوں کے اعتراف کا مظہر ہے، خواہ جسمانی معذوری کیوں نہ ہو۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: