سربراہ جے یو آئی اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات،سیاسی صورتحال اور بجٹ پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے ایران اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے،پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فلسطین اور ایران کے حوالے سے موقف موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
اس دوران مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی کو حج کی مبارکباد بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایران اسرائیل کو جواب دے توہاتھ روک لیا جاتاہے، ایران کیساتھ کھڑے ہیں‘مولانا فضل الرحمان