سرکاری بانڈز کے نیلامی سے حکومت کو ایک اعشاریہ دو کھرب روپے کی آمدن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومتِ پاکستان نے سرکاری بانڈز کامیابی سے نیلام کرکے ایک اعشاریہ دو کھرب روپے سے زائد رقم حاصل کرلی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے نیلا کیے گئے بانڈز میں 15 سال مدت کا "زیرو کوپن بانڈ" بھی شامل ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطبق پاکستان کی تاریخ کے پہلے پندرہ سال کے "زیرو کوپن بانڈ" کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اس سے 47 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے یہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط اور لچکداربنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، ہم قرض لینے کے نئے اور بہتر طریقے متعارف کروارہے ہیں، اس سے خطرات کم ہوتے ہیں اورسرمایہ کاروں کو مزید آپشنز ملتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی امریکا سےامداد کی درخواست، ایرانی سپریم لیڈر نے دبنگ بیان داغ دیا