برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔
برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازعے سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :190ملین پاؤنڈ کیس 26جون کو سماعت کیلئے مقرر