ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار 

Jun 19, 2025 | 18:32:PM
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار 
کیپشن: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹ گرفتار 
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر)وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے)ملتان زون نے  چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

  حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کی شناخت محمد اعظم اور شہزاد نذیر کے نام سے ہوئی،ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور چیچہ وطنی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم محمد اعظم نے شہری کو عراق کا ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 8 لاکھ 61 ہزار روپے ہتھیائے جبکہ ملزم شہزاد نذیر نے شہری کو پولینڈ ملازمت کا جھانسہ دے کر 40 لاکھ روپے ہتھیائے۔  

ملتان ایف آئی اے کے مطا بق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے،ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اےنے کہا ہے کہ  ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جارہا، چیئرمین ایف بی آر