کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ دوسرا مریض بھی چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ ہوگیا۔
محکمہ صحت حکام کے مطابق 26 سال کا متاثرہ شخص کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، متاثرہ شخص کو جناح ہسپتال سے سندھ انفیکشن ڈیزیز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،حکام نے بتایا کہ جناح ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مریض کو اتوار کو سندھ انفیکشس ڈیزیز لایا گیا جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔
حکام کے مطابق اس سے قبل 17 جون کو بھی کانگو سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا تھا جو ملیر کا رہائشی تھا، رواں سال کانگو کے باعث 2 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی‘‘
ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے، مسوڑوں، ناک، فضلے میں خون آنا اور تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔