ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس:سپریم کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کامحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
پانچ رکنی آئینی بنچ نے ججز کا تبادلہ درست قرار دے دیا،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا،قبل ازیں سپریم کورٹ نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں جسٹس نعیم اختر افغان نے استفسار کیا کہ 14 ججز چھوڑ کر 15ویں نمبر والے جج کا کیوں تبادلہ کیا گیا؟
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ:لاہور ہائیکورٹ کی فریقین سےرپورٹ طلب
واضح رہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ ہوا تھا، 3 ججز کے تبادلوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،تبادلے اور سنیارٹی کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستاراور جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والے 5 ہائی کورٹ ججز میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی شامل ہیں۔
ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور کراچی بار نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں۔