سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی حاصل، پاکستان دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

Jun 19, 2025 | 09:05:AM
سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی حاصل، پاکستان دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولر پینلز کے تیز ترین پھیلاؤ نے نہایت اہم شعبہ توانائی کے بین الاقوامی ماہرین کو حیران کر دیا ۔

پاکستان آبادی کے لحاظ سے بڑے ممالک میں دنیا کا پہلا ملک بن گیا جہاں کل بجلی میں 25 فیصد سے زیادہ  سولر پینل پیدا کر رہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا اپریل 25ء کے چار مہینوں میں پاکستان میں سب سے زیادہ بجلی سولر پینلوں نے ہی بنائی ۔

 2202ء میں پاکستان نے 3500 میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینل چین اور دیگر ممالک سے درآمد کئے تھے، 2024 ء میں 16600 میگاوٹ بجلی بناتے پینل امپورٹ کئے گئے۔

رواں سال کے چار ماہ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے پینل درآمد کئے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں اس امر کو سراہا گیا کہ پاکستان میں شمسی توانائی فروغ پا رہی ہے جو فوسل فیولز کی نسبت آلودگی نہ پیدا کرتی بجلی بناتی ہے۔

 فی الوقت یورپی ملک  لکسمبرگ اپنی 46 فیصد بجلی سولر پینلوں سے بنا رہا۔

اس کے بعد لیتھونیا(43.6فیصد)، اسٹونیا(41.9فیصد)، ہنگری(37.5فیصد) اور ہالینڈ (37فیصد)سولر بجلی بنا رہا ہے۔

دنیا میں صرف بیس ملک سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنا رہے ہیں جن میں سب سے بڑا پاکستان ہے۔