ٹرانسپورٹرزکوعارضی طور پر 8 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت

Jul 19, 2026 | 11:04:AM
 ٹرانسپورٹرزکوعارضی طور پر 8 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عارضی طور پر ٹرانسپورٹرزکو8 فیصد کرایہ بڑھانے کی اجازت دیدی۔
آر ٹی اے سیکرٹری کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 8 فیصد اور پٹرول پر چلنے والی ٹرانسپورٹ 3 فیصد کرایہ بڑھائیں گی۔
اجلاس میں آئندہ 7 دن تک پٹرولیم مصنوعات میں 5 فیصد سے کم اضافے پر کرایہ نہ بڑھانے پر  بھی اتفاق ہوا،20 جون کو متفقہ طور پرمنظور ہونے والے کرایہ نامہ کو بنیادی فیئر قرار دیا گیااورعارضی طور پر ڈیزل ٹرانسپورٹ کو بنیادی کرایہ 8 فیصد تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کااعلان
آئندہ 7 دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافے پر کرایہ نامہ میں اضافے پر بھی اتفاق کیاگیاہے۔