فلم’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘بھارت ، چین اور شمالی امریکا میں500ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا 

Jul 19, 2025 | 18:46:PM
 فلم’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘بھارت ، چین اور شمالی امریکا میں500ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے اداکار سکارلیٹ جوہانسن اور جوناتھن بیلی کی اداکاری سے مزین فلم ’’ جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہے۔بھارت ، چین اور شمالی امریکا میں فلم کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے ۔ گریتھ ایڈورز کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم نے بھارت میں باکس آفس پر 100کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیاہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 56.25؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے میں 25.75 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ سائنس فکشن فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں 82 کروڑ روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے یہ اعلان کیا ہے کہ یہ فلم بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔یونیورسل اسٹوڈیو انڈیا نے فلم کی اس کامیابی کا اعلان ایکس پر اپنے پوسٹ میں کیا ہے۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ یہ ڈائناسور معدوم ہونے سے بہت دورہیں۔ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگومیں ریلیز کی جاچکی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’جراسک ورلڈ ری برتھ ‘‘ نے فرنچائز کی پرانی فلموں جیسے ’’جراسک ورلڈ: ڈومینین‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے 2022 میں ریلیز کے بعد بھارت میں 83 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ پہلی بین الاقوامی فلم بن گئی ہے جس کے ڈبنگ شدہ ہندی ورژن کا افتتاض جے پور کے راج مندر سنیما میں کیا گیا تھا جو بھارت میں ہالی ووڈ کی فلموں کیلئے ایک اعزاز تھا۔ بین الاقوامی باکس آفس پر اسکارلیٹ جوہانسن کی فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے بعد ہی500ملین ڈالر کا ہندسہ پار کر لیا ہے جبکہ فلم کا مجموعی کاروبارتقریباً 529ملین ڈالر ہوچکا ہے۔ شمالی امریکہ میں اس فلم نے232ملین ڈالر کا کاروبار کیاہے جبکہ بیرون ممالک کے بازاروں میں297ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔’’جراسک ورلڈ ری برتھ‘‘ نے عالمی سطح پر اپنی ریلیز کے دوسرے ویک اینڈ میں108ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے جس میں امریکہ میں کیا گیا 40ملین ڈالر کا کاروبار بھی شامل ہے۔چین میں اس فلم نے سب سے زیادہ یعنی 7.62؍ ملین ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’’ اس فلم نے عالمی سطح پر 800ملین ڈالر کا کاروبار کر لیا ہے جس کے بعد یہ سب سے کم کاروبار کرنے والی جراسک ورلڈ کی فلم بن گئی ہے لیکن یہ باکس آفس پر ہٹ ثابت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سنیل شیٹھی اور جیکی شیروف کی سیریز ’’ہنٹر‘‘ کے سیزن 2کا ٹریلر ریلیز